ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گنگولی کے مدرسہ مصباح العلوم میں مسابقہ بین المکاتیب اور حفاظ کرام کا ختم قرآن پروگرام :مدرسے سے 12طلبا نے کیا حفظ قرآن مکمل

گنگولی کے مدرسہ مصباح العلوم میں مسابقہ بین المکاتیب اور حفاظ کرام کا ختم قرآن پروگرام :مدرسے سے 12طلبا نے کیا حفظ قرآن مکمل

Mon, 09 Mar 2020 19:49:27    S.O. News Service

گنگولی:9؍مارچ(ایس اؤ نیوز) مدرسہ مصباح العلوم گنگولی کے زیر اہتمام 8مارچ 2020بروز اتوار بعدنمازِ عصر مدرسہ کے صحن میں مسابقہ بین المکاتب،  طلبا کے تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں اور مدرسے میں قرآن حفظ کئے  حفاظِ کرام کا ختم قرآن کارروائی پر مشتمل جلسہ عام منعقد کیاگیا۔

جلسہ عام کی ترتیب کے مطابق عصر کی نماز کے بعد کنداپور تعلقہ کے مکاتیب میں زیر تعلیم طلبا کے درمیان ناظرہ قرآن مجید کا مسابقہ ہوا۔ بعدنمازِ مغرب طلبا کی طرف سے مختلف تعلیمی و ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اور مدرسہ سے قرآن حفظ مکمل کئے 12حفاظِ کرام کا بھٹکل کے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا حافظ خواجہ معین الدین اکرمی ندوی کے ذریعے ختم قرآن کی کارروائی انجام دی گئی ۔ اس کے بعدمہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے مولانا نے قرآن کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے متعلق اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ قرآن دلوں کو آباد کرتاہے، جس دل میں قرآن نہ ہو وہ ویران ہے۔ اور ایک مہمان خصوصی بھٹکل علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانامحمد الیاس ندوی نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ مسلمان ا س ملک میں عزت کی زندگی چاہتے ہیں تو  ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو عالم وحافظ بنائیں۔  بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول احمد ندوی نے صدارتی کلمات پیش کئے۔ جلسہ کے آخر میں نتائج کا اعلان کرتےہوئے جیتنے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

استادِ مدرسہ  مولانا ارشد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر رکن شوریٰ مولانا مظفر حسین ، فضل الرحمن ایم ایچ، مدرسہ کے سابق صدر نذیر احمد ایم ایچ، جماعت المسلمین گنگولی کے صدر حسنار پی ، مولانا عبدالوہاب ، مہتمم مدرسہ مولانا محمد علی اور مولانا عبدالباسط وغیرہ موجود تھے۔  جلسہ میں خواتین سمیت شرکاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔


Share: